Monthly Archives: November 2024

صفائی کی ضرورت ہے

تحریر:  زبیدہ مصطفیٰ

اردو ترجمہ :  سیما لیاقت

بچپن سے ایک مشہور کہاوت سنتے آئے ہیں کہ : “صفائی نصف ایمان ہے”۔کراچی جسے  سر چارلس نیپئر نے  کبھی “مشرق کی ملکہ” کہا تھا۔مگر افسوس  آج یہ شہر اپنا ایمان کھو چکا ہے۔ کراچی   میں صفائی کی شدید ضرورت ہے۔

شہر کی عالمی درجہ بندی میں کراچی کا شمار  بہت اوپر یا بہت نیچے نظر آتا ہے۔یہ پرکھ  آپ کی نظر پر منحصر ہے ۔ کچھ عرصہ پہلے اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے دنیا کے 173 شہروں کوقابلِ  رہائش ہونے کے اعتبار سے جانچا۔ جس میں ماحول اور بنیادی ڈھانچے سمیت  دیگر عناصربھی شامل تھے۔ اس میں کراچی 169ویں نمبر پر آیا۔

Continue reading صفائی کی ضرورت ہے

اقدار کے بندھن

تحریر:      زبیدہ مصطفیٰ

اردو ترجمہ :  سیما لیاقت

وقت پر لگاکر  اڑتا جاتا  ہےاور ہمیں یہ احساس تک نہیں ہوتا کہ ہم سے جدا ہونے والے شخص  کے فراق کو  ایک عرصہ بیت گیا ہے ۔ایسے میں کوئی بات ہمیں جھنجھوڑ کر ہمارے نقصان کی یاد دلاتی ہے ۔ بالکل ایسا ہی اس وقت  محسوس ہوا جب ڈاکٹر کملیش ور لوہانہ نے مجھے فون کرکے یہ بتایا کہ  وہ اپنے والد ولی رام ولابھ (1941-2023) کے اعزاز میں ایک یادگاری لیکچر کا اہتمام کر رہے ہیں ۔جنہوں نے اپنے تراجم سے ہماری ثقافت اور معاشرے کو تقویت بخشی۔

Continue reading اقدار کے بندھن

لسانی جبر

تحریر:   زبیدہ مصطفیٰ

اردو ترجمہ :   سیما لیاقت

جب سے پاکستان میں  تعلیمی ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا  ہے ۔عوامی حلقوں میں تعلیم کا ذکر زوروشو ر سے شروع ہوگیا ہے۔ایسا دوسری بار ہوا ہے ۔اس موضوع پر تواتر سے سیمینار منعقد کروائے جارہے ہیں ۔ میڈیا پہلے سے کہیں زیادہ اس مسئلے پر توجہ دے رہا ہےلیکن زمینی حقائق میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے ۔۔اس تاریک منظر نامے میں ایک خوش کن اعلان سننے میں آتا ہے ۔

Continue reading لسانی جبر