ڈریم لائبریری
آمنہ ظفر کی تجویز
علم حاصل کرنے کے لیے خواندگی پہلا اور اہم ترین مرحلہ ہے۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں پاکستانی بچے ، خاص طور پر وہ بچے جو پسماندہ گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور حکومتی اسکولوں میں تعلیم پاتے ہیں خواندگی میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیںَ ۔ راقم کا خیال ہے کہ اگرچہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔۔۔ بے تخیل نصاب، ناقص نصابی کتابیں، غیر موثر تدریس، غیر آرام دہ بنیادی سہولتیں، (مثلا پنکھوں کی کمی، غسلخانوں کا فقدان، ٹوٹی پھوٹی کرسی، میزیں، کھیل کے میدان کانہ ہونا)، اس کے علاوہ طلباء کے ساتھ غیر حساس سلوک،انھیں شرمندہ کرنا، وغیرہ،یہ سب ایسے طریقہ کار یا حقائق ہیں جو طالب علموں میں دھوکہ دہی ، سرقہ(پلیجیے رزم) ا ور بجائے سمجھ کر پڑھنے کے رٹنے کی عادت ڈال دیتے ہیں۔
Continue reading اسکولوں میں تعلیم کو بہتر بنانا – دو تجاویز