کالم: زبیدہ مصطفیٰ
سندھ اور بلوچستان کے حالیہ سیلاب میں پاکستان کے صحت عامہ کے نظام کی خوبیاں اور بد عنوانیاں ابھر کر سامنے آئیں۔ میں نے بہت سے دوست احباب سے امدادی کارروائیوں کے متعلق بھی مختلف شکایات سُنیں۔
لیکن کسی نے طبی کارکردگی پر کوئی بھی منفی لفظ نہیں کہا بلکہ کافی لوگوں سے خلاف توقع تعریف سنی۔ عام تاثر کے بر خلاف، جو بات عیاں ہوئی وہ یہ تھی کہ ملک میں آج بھی بہت سے ایسے طبیب پائے جاتے ہیں، جن کے دل میں سیلاب زدگان کی خدمت اور انسانی ہمدردی کا جذبہ موجود ہے۔ اُنہوں نے بیماروں اور زخمیوں کی بے لوث خدمت کی اور صحیح معنوں میں ان کے زخموں پر مرہم رکھا۔
Continue reading پاکستان کا منفرد سرکاری ہسپتال