تحریر: زبیدہ مصطفیٰ
اردو ترجمہ : سیما لیاقت
ہم اپنے موجودہ حالات میں اس قدر جکڑے ہوئے ہیں کہ اپنے ماضی کو پسِ پشت ڈال دیتے ہیں۔ لیکن1970-71 کی دہائی میں مشرقی پاکستان میں جو کچھ ہوا وہ پچاس سا ل سےزائد عمررکھنے والوں کی یادوں میں تازہ ہے۔ ان میں سے زیادہ تر بالواسطہ یا بلاواسطہ متاثر ہوئےتھے۔