All posts by Zubeida Mustafa

کام ہی کام ، کھیل کود نہیں

تحریر:      زبیدہ مصطفیٰ

اردو ترجمہ :  سیما لیاقت

اقوام متحدہ برائے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے مطابق پاکستان کی تقریباً 29 فیصد آبادی 15 سے 29 سال کے نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ جو نوجوانوں کی تعداد کا ایک واضح ابھار ہے ۔ یہ ہماری بلند شرحِ پیدائش (55.2فیصد) میں اضافہ کی وجہ سے ہے۔آبادی کے اعتبار سے پاکستان ایک نوجوان ملک ہے۔ ایک وقت تھا جب نوجوانوں کے اس ابھار کو قومی سرمایہ سمجھتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا جاتا تھاکہ  یہ نوجوان ملک کی تقدیر بدل دے گالیکن ایسا نہ ہو سکا۔ آج نوجوان نسل ایک چیلنج بن کر ابھری ہے ۔

Continue reading کام ہی کام ، کھیل کود نہیں

صفائی کی ضرورت ہے

تحریر:  زبیدہ مصطفیٰ

اردو ترجمہ :  سیما لیاقت

بچپن سے ایک مشہور کہاوت سنتے آئے ہیں کہ : “صفائی نصف ایمان ہے”۔کراچی جسے  سر چارلس نیپئر نے  کبھی “مشرق کی ملکہ” کہا تھا۔مگر افسوس  آج یہ شہر اپنا ایمان کھو چکا ہے۔ کراچی   میں صفائی کی شدید ضرورت ہے۔

شہر کی عالمی درجہ بندی میں کراچی کا شمار  بہت اوپر یا بہت نیچے نظر آتا ہے۔یہ پرکھ  آپ کی نظر پر منحصر ہے ۔ کچھ عرصہ پہلے اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے دنیا کے 173 شہروں کوقابلِ  رہائش ہونے کے اعتبار سے جانچا۔ جس میں ماحول اور بنیادی ڈھانچے سمیت  دیگر عناصربھی شامل تھے۔ اس میں کراچی 169ویں نمبر پر آیا۔

Continue reading صفائی کی ضرورت ہے

Bonding values

By Zubeida Mustafa

TIME flies, and we fail to realise that someone who had departed has been gone for over a year. Then an event shakes us out of our reverie to remind us of our loss. That is how it felt when Dr Kamleshwer Lohana called to inform me that he was organising a memorial lecture in honour of his father, Vali Ram Vallabh (1941-2023), who enriched our culture and society with his translations.

Continue reading Bonding values

اقدار کے بندھن

تحریر:      زبیدہ مصطفیٰ

اردو ترجمہ :  سیما لیاقت

وقت پر لگاکر  اڑتا جاتا  ہےاور ہمیں یہ احساس تک نہیں ہوتا کہ ہم سے جدا ہونے والے شخص  کے فراق کو  ایک عرصہ بیت گیا ہے ۔ایسے میں کوئی بات ہمیں جھنجھوڑ کر ہمارے نقصان کی یاد دلاتی ہے ۔ بالکل ایسا ہی اس وقت  محسوس ہوا جب ڈاکٹر کملیش ور لوہانہ نے مجھے فون کرکے یہ بتایا کہ  وہ اپنے والد ولی رام ولابھ (1941-2023) کے اعزاز میں ایک یادگاری لیکچر کا اہتمام کر رہے ہیں ۔جنہوں نے اپنے تراجم سے ہماری ثقافت اور معاشرے کو تقویت بخشی۔

Continue reading اقدار کے بندھن