تحریر: زبیدہ مصطفیٰ
اردو ترجمہ : سیما لیاقت
نوعمری کا دور کسی بھی نوجوان کی زندگی میں پریشانی سے مبرا نہیں ۔کم سنی سے بلوغت کا سفر بہت دشواریاں پیدا کرتا ہے ۔بنیادی طور پر جسم اور ہارمونز میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ۔ان نئی تبدیلیوں کی وجہ سے نوجوان ذہنی دباؤ کا بھی شکار ہوتا ہے ۔ اگر لڑکیوں اور لڑکوں کو بلوغت کے بارے میں پہلے سے ہی آگاہی دیدی جائے تو وہ بہت معاون ثابت ہوتی ہے ۔ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ ایسے معاملات میں گھر والوں اور اساتذہ کا کردار اولین ہوتا ہے ۔ لیکن آج بھی ہمارے معاشرے میں بلاوجہ کی روک ٹوک اور بے جا سختی نے اسے بہت مشکل کردیا ہے جبکہ عالمی سطح پر ایسا نہیں ہے ۔