تحریر: زبیدہ مصطفیٰ
اردو ترجمہ : سیما لیاقت
پاکستان میں خواتین کی تحریک نے اپنے آغاز سے اب تک ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ ان تحریکوں نے اپنی جدوجہدکے دوران خواتین کے بنیادی انسانی حقوق اور ان کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف شکلیں اور حکمت ِعملی اختیار کی ہے۔ البتہ اس تمام جہد میں جو چیز نمایاں طور پر غائب رہی وہ خواتین کی جنسیت کا موضوع تھی۔ پاکستان کے قدامت پسند اور تنازعات سے بھرے ماحول میں عوامی سطح پر بات کرنے کے لیے یہ ایک حساس مسئلہ رہاہے۔
